Latest News

تین سال کی سب سے خطرناک سطح پر دہلی کی ہوا، ناسا نے جاری کی تصویریں

تین سال کی سب سے خطرناک سطح پر دہلی کی ہوا، ناسا نے جاری کی تصویریں

نئی دہلی : دہلی میں پیر کے  روز بھی آلودگی کی خطرناک سطح بنی ہے ۔ آج صبح دہلی ایئر کوالٹی انڈیکس 500 کے پار پہنچ گیا ۔ کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی  708 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزیر پور میں  ایئر کوالٹی انڈیکس 919 ، آنند وہار میں 924 نوئیڈہ سیکٹر 62میں 751  ، وسندھرا میں 696 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
3 سال میں سب سے خطرناک سطح پر پہنچی ہوا
اس سے پہلے دہلی میں آلودگی کی سطح اتوار کے روز تین سال میں سب سے خراب سطح پر پہنچ گئی اور اس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں جو پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں ، سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا غصہ اتار رہے ہیں ۔  
دہلی ہوائی اڈے پر دھند کی وجہ سے کم وزیبلٹی کی وجہ سے 37 پروازوں کو روٹ میں تبدیلی کرکے انہیں دیگر ہوائی اڈوں پر بھیجنا پڑا ۔ آلودگی کی سطح خطرناک سطح تک بڑھ جانے کی وجہ سے دہلی ، غازی آباد ، نوئیڈہ ، گریٹر نوئیڈہ ، گوڑ گاؤں  اور فرید آباد  میں انتظامیہ  نے 5 نومبر تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
ناسا نے جاری کی تصویریں 
ناساہ کی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویوں میں پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، بہار کے علاوہ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے ۔ ماہرین موسمیات نے بتایا کہ اگر بارش نہیں ہوتی ہے تو حالات میں خاص سدھار کی امید نہیں ہے ۔ مغربی اپھان اور گرداب 'مہا' کی وجہ سے 7 اور 8 نومبر کو بارش ہو سکتی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top