Latest News

کورونا سے امریکہ میں مچی تباہی  ، ایک دن میں2100 سے زیادہ کی گئی جان

کورونا سے امریکہ میں مچی تباہی  ، ایک دن میں2100 سے زیادہ کی گئی جان

واشنگٹن :امریکہ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 21,08  افراد کی موت ہونے  کے بعد وہ دنیا کا پہلا   ایسا  ملک ہے جہاں ایک ہی دن میں کووڈ  19 سے 2,oooسے زیادہ  اموات  ہوئی ہو ۔ جانس ہاپیکس  یونیورسٹی کے اعداد و شمار  کے مطابق  متاثرین افراد کے لحاظ  سے بھی امریکہ دنیا میں سب سے اوپر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 5,00,000 کو پار پہنچ گئی ہے۔ 
امریکہ میں کورونا سے 18,679 اموات 
پورے یورپ اور امریکہ میں پھیلنے سے  پہلے گزشتہ سال دسمبر میں چین میں شروع ہوئے کورونا وائرس کے قہر  نے  وہاں  ا ب تک  3339 افرد کی جان لی ہے اورکل 81000 افراد کو متاثر کیا ہے ۔  یونیورسٹی  کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مہلوکین کے حساب سے دیکھیں تو امریکہ جلد ہی اٹلی سے آگے  نکل جائے  گا  جہاں اب تک  کووڈ 19  مہلوکین کی تعداد 18,848   ہے ۔ جمعہ کی رات  ، امریکہ میں18,679اموات ہوئی جو اٹلی سے کچھ ہی کم ہے ۔ سپین میں 16000 سے زیادہ  افراد کی اور جرمنی میں قریب 13,000 افراد کی موت ہوئی ہے۔
نیو یارک میںکورونا  سے7,800سے زیادہ افراد  کی موت
اس میں بتایا گیا کہ جمعہ کی رات تک کوروناوائرس سے 21,08 امریکیوں   کی موت ہو گئی  اور 500399 افراد میں انفیکشن کی تصدیق  ہوئی ۔ امریکہ میں متاثرین  کی تعداددوسرے علیٰ ممالک  کے اعداد و شمار  کے ساتھ ملا دینے سے بھی زیادہ ہیں۔ سپین میں متاثرین کی تعداد 158000 اٹلی میں147000 جرمنی میں 1,22,000  اور فرانس میں112000 ہے ۔ کووڈ 19 مہلوکین  کے مرکز کے طور پر ابھرے  نیو یارک  میں کل 170000افراد  میں  کورونا انفیکش کی تصدیق ہوئی ہے جو کسی دوسرے ملک سے زیادہ  ہے ۔ نیو یارک میں کورونا وائرس سے 7800 سے زیادہ لوگوں   کی موت ہوئی  ہے۔ وہیں نیو جرسی میںقریب 2000 اموات  ہوئی ہے اور 54000 سے زیادہ متاثر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top