نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل وار کو 21دن کی لاک ڈاون کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک کے باشندوں کو خطاب کیا اور کہا کہ ملک کی ہی بھلائی کو دیکھتے ہوئے اس لاک ڈاون کو تین مئی تک کے لئے آگے بڑھا یا جا رہا ہے ۔ پی ایم نے کہا کہ ملک کے باشندوں نے لاک ڈاو ن کی مکمل تعمیل کی ہے اور امید ہے کہ آگے بھی سب اپنی ڈیوٹی کو جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے ملک کے باشندوں سے 7وعدے مانگے ہیں اور کہا کہ سب کو اس کی تعمیل کرنی ہوگی۔
7وعدے مندرجہ ذیل ہیں:
اپنے گھر کے بزرگوں کا خاص خیال رکھا جائے
لاک ڈاون اور سوشل ڈسٹینسنگ کی لکشمن لکیر کی مکمل تعمیل کریں۔
اپنی امیونٹی بڑھانے کے لئے ، وزارت آیوش کی جانب سے دیئے گئے احکام کی تعمیل کریں ۔گرم پانی ، کاڑھا کا مسلسل استعمال کریں۔
کورونا انفیکشن کا پھیلائو روکنے میںمدد کرنے کے لئے آروگیہ سیتو موبائل ایپ ضرور ڈاون لوڈ کریں۔
جتنا ہو سکے اتنے غریب کنبوں کی دیکھ ریکھ کر یں۔
آپ اپنے انتظام ،اپنے صنعت میں اپنے ساتھ کام کریں لوگوں کے تئیں تعزیت رکھیں ، کسی کو نوکری سے نہ نکالیں۔
ملک کے کورو نا جنگجو ، ہمارے ڈاکٹر ، نرسوں ، صفائی ملازم ، پولیس ملازم کا پورا احترام کریں۔
اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومتیں ، ماہرین ، دوسر ی ایجنسیوں اور یہا ں تک کہ شہریوں نے بھی اسی طرح کے سجھائو دیئے ہیں کہ لاک ڈائون بڑھایا جائے جس کے بعد 3 مئی تک کے لاک ڈائون کا فیصلہ لیا گیا۔