National News

اڈیشہ: چوری کرنےآئےبدمعاشوں نےشور مچانے پر7 ماہ کی حاملہ خاتون کو گولی مارکرکیا ہلاک

اڈیشہ: چوری کرنےآئےبدمعاشوں نےشور مچانے پر7 ماہ کی حاملہ خاتون کو گولی مارکرکیا ہلاک

نیشنل ڈیسک: اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں ایک حاملہ خاتون کو دو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ متوفی کی شناخت سومیا مائی بہیرا کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع کے تکیہ پلی پولیس اسٹیشن کے تحت جھرڈاپلی گاو¿ں کے دیبین بہیرا کی بیوی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون سات ماہ کی حاملہ تھی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو نامعلوم افراد نے منگل کی رات دیر گئے سومیا مائی کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ جب سومیا مائی نے دروازہ کھولا تو انہوں نے اس کے سونے کے زیورات چھین لیے اور جب اس نے شور مچایا تو اسے گولی مار دی۔ افسر نے بتایا کہ سومیا مائی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیم اور ڈاگ سکواڈ کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ دیبن نے کہا کہ کل رات جب میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا تو میں نے بم پھٹنے جیسی آواز سنی جس سے میں بیدار ہو گیا۔ آواز سن کر جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ میری بیوی خون میں لت پت فرش پر پڑی تھی۔



Comments


Scroll to Top