National News

پاکستان میں دہشت گردوں کا قہر : پولیس تھانے پر حملہ اور بنکوں کو کیا نذر آتش، ایک لڑکے کی موت

پاکستان میں دہشت گردوں کا قہر : پولیس تھانے پر حملہ اور بنکوں کو کیا نذر آتش، ایک لڑکے کی موت

پشاور: بندوقوں اور راکٹوں سے لیس کئی عسکریت پسندوں نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا اور دو بنکوں کو آگ لگا دی، جس سے ایک لڑکا ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ افسران نے یہ جانکاری فراہم کی۔ مقامی حکومت کے منتظم جان محمد نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حملوں کے دوران حملہ آوروں نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک لڑکا ہلاک ہو گیا۔
محمد نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں کچھ دہشت گرد بھی مارے گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی یا بی ایل اے پر شبہ ہے جو بلوچستان اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ امریکہ نے 2019 میں بی ایل اے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ بلوچستان طویل عرصے سے مرکزی حکومت سے آزادی کے خواہاں علیحدگی پسند گروپوں کے تشدد کا مرکز رہا ہے۔ اس صوبے کو پاکستانی طالبان اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ دہشت گردوں کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top