National News

لہہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، کوئی نقصان نہیں ہوا

لہہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، کوئی نقصان نہیں ہوا

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ضلع لہہ میں اتوار کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے درج کیا گیا۔ قومی زلزلہ سائنس مرکز کے مطابق اتوار کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لہہ میں زلزلہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ اس زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 13 اکتوبر کی رات کو بھی اسی ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔



Comments


Scroll to Top