National News

چھٹھ پوجا پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

چھٹھ پوجا پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

نئی دھلی:صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ، 'چھٹھ پوجا کے مبارک موقع پر ، میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں چھٹھ پوجا کے دوران عقیدت مند سوریہ کی پوجا کرتے ہیں اور اسے آرگھیہ پیش کرتے ہیں اس تہوار پر ہم فطرت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں ہم دریاوں اور تالابوں کی پوجا کرتے ہیں اور اپنے خاندانوں کی بھلائی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
یہ تہوار صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے تحفظ کا پیغام بھی دیتا ہے۔ چھٹھ پوجا معاشرے میں اتحاد ، تعاون اور اجتماعی شراکت کا پیغام بھی دیتی ہے۔
اس مقدس موقع پر میں تمام شہریوں کی خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔'



Comments


Scroll to Top