Latest News

پلک جھپکتے ہی ارب پتی بن گیا وکیل،کھاتے میں آئے، 2817کروڑ روپے،اس سے پہلے کہ کچھ سمجھ پاتے ۔۔۔

پلک جھپکتے ہی ارب پتی بن گیا وکیل،کھاتے میں آئے، 2817کروڑ روپے،اس سے پہلے کہ کچھ سمجھ پاتے ۔۔۔

 دھار: مدھیہ پردیش کے دھار میں ایک شخص کے کھاتے میں اتنے پیسے آ گئے کہ کچھ لمحوں کے لیے وہ حیران رہ گئے۔ شخص کے ڈی میٹ اکاؤنٹ میں جب 2817 کروڑ روپے دکھائی دیے تو کچھ دیر کے لیے ان کے ہوش اڑ گئے۔
یہ معاملہ دھامنود سے سامنے آیا ہے جہاں پر وکیل وِنود ڈونگلے اس وقت حیران رہ گئے، جب ان کے ڈی میٹ اکاؤنٹ میں 2817 کروڑ روپے کی رقم دکھائی دینے لگی۔ لیکن بعد میں پتا چلا کہ یہ سارا کھیل ڈی میٹ اکاؤنٹ میں ہوئی تکنیکی خرابی کے باعث ہوا ہے۔
 جانکاری  کے مطابق ڈونگلے نے شیئر میں پیسے لگا رکھے ہیں اور ان کے پاس 1312 شیئر ہیں۔ جمعہ شام کو سسٹم میں آئی خرابی کے باعث ان شیئرز کی قیمت اچانک 2,14,74,184 روپے فی شیئر دکھائی دینے لگی۔ جس کے بعد ان کے کھاتے میں شیئرز کی کل قیمت 2817 کروڑ دکھائی دینے لگی۔
کچھ دیر کے لیے وکیل وِنود ڈونگلے بھی دنگ رہ گئے۔ اس سے پہلے کہ وہ خوش ہو پاتے، معاملے کی سچائی سامنے آ گئی۔ چند منٹوں میں یہ غلطی درست ہو گئی اور کھاتہ معمول کی حالت میں واپس آ گیا۔ تکنیکی غلطی کے باعث ان کے کھاتے میں اتنا زیادہ پیسہ شو ہو رہا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top