Latest News

سیاسی مفادات کی وجہ سے بسپا مخالف جماعتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں چندر شیکھر:مایا وتی

سیاسی مفادات کی وجہ سے بسپا مخالف جماعتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں چندر شیکھر:مایا وتی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بسپا ) کی صدر مایاوتی نے دہلی کے جامع مسجد علاقے میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور شہریت کے قومی رجسٹر(این آر سی)کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کیلئے بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کی تنقید کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ یہ دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش ہے۔

PunjabKesari
محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ کرکے کہا، چندر شیکھر اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے بسپا مخالف پارٹیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔وہ جان بوجھ کر ان ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں جہاں بسپا مضبوط ہے۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1208591402570940416
بتا دیں کہ گذشتہ جمعہ کے روز دہلی کی جامع مسجد کے علاقے میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہزاروں مسلمانوں کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔ جس کے چلتے دہلی پولیس نے بھیڑ کو اکسانے اور تشدد کو بھڑکانے کے معاملے میں چندر شیکھر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے اسے عدالت میں پیش کیا تھا اور 14 دن کی عدالتی حراست میں رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1208591404454174721



Comments


Scroll to Top