National News

سی اے اے تقسیم کرنے والا اور ایک خاص طبقے کے خلاف: مایاوتی

سی اے اے تقسیم کرنے والا اور ایک خاص طبقے کے خلاف: مایاوتی

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں لایا گیا شہریت ترمیمی قانون تقسیم کرنے والا اور اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک طبقے کے خلاف لایا گیا ہے۔
محترمہ مایاوتی کی آج 64ویں سالگرہ ہے۔وہ یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کانگرس کے دور سے بھی زیادہ خراب ہوگئی ہے۔جس طرح سے کانگرس کی حکومتوں نے کام کیا اب اسی راہ پر مرکزکی بی جے پی حکومت چل رہی ہے۔بی ج یپی تو کانگرس سے دو قدم آگے ہے۔ملک کی معیشت خراب ہوگئی ہے اور ملک میں تنا ؤاور خوف کا ماحول ہے۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ یہاں سے جومسلمان پاکستان گئے ہیں،وہ بھی ظلم اور زیادتی کے شکار ہیں،انہیں بھی یہاں لانا چاہئے لیکن مرکزی حکومت نے صرف ہندو،سکھ ،عیسائی ،جین اور بدھ کو ہی شہریت دینے کیلئے یہ قانون بنایا ہے اس سے لگتا ہے کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے۔
 



Comments


Scroll to Top