Latest News

زچگی شرح اموات 16- 14 20سے 33 پوائنٹس کم ہوکر 20-2018 میں 97 ہو گئی : نڈا

زچگی شرح اموات     16- 14 20سے 33 پوائنٹس کم ہوکر 20-2018 میں 97  ہو گئی : نڈا

نیشنل ڈیسک: مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ ہندوستان نے 2020 تک زچگی کی شرح اموات کے تناسب (ایم ایم آر)کو کم کر کے  فی لاکھ زندہ پیدائش  پر 100  تک کم کرنے کا قومی صحت پالیسی (NHP) 2017 کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور اسے 2030 تک کم کرنے کے SDG  ہدف کو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایوان بالا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، نڈا نے کہا کہ رجسٹرار جنرل آف انڈیا(آر جی آئی)کے ذریعہ جاری کردہ نمونہ رجسٹریشن سسٹم(ایس آر ایس)کے مطابق، ملک میں زچگی کی شرح اموات کا موجودہ تناسب (ایم ایم آر)فی لاکھ زندہ پیدائش پر 97 ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014-16 میں ایم ایم آر 130 تھا جو 2018-20 میں گھٹ کر 97 رہ گیا۔ اس طرح ایم ایم آر میں 33 پوائنٹس کی نمایاں کمی آئی ہے۔ نڈا نے کہا کہ ہندوستان نے 2020 تک قومی صحت پالیسی ( این ایچ پی )  2017 کے ، فی لاکھ زندہ پیدائش 100 MMR کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور  2030  تک  MMR فی لاکھ زندہ پیدائش پر 70 کے SDG ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان  میں MMR میں 83 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ  عالمی سطح پر  اس میں 42 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح، ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر اموات کی شرح (U5MR) میں 75 فیصد کمی آئی ہے، جو کہ عالمی سطح پر 58 فیصد کی کمی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے 2019 میں Safe Motherhood Assurance (سُمن) پہل شروع کی جس کا مقصد عوامی صحت کی سہولت کا دورہ کرنے والی ہر خاتون اور نوزائیدہ کو بغیر کسی قیمت کے یقینی، باعزت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا اور خدمات سے انکار  کو قطعی برداشت نہیں کرنا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top