Latest News

عمران حکومت نے  مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی عرضی مسترد کردی

عمران حکومت نے  مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی عرضی مسترد کردی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)پارٹی کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو عمران خان حکومت نے لندن میں علاج کرا رہے ان کے والد کے پاس جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی عرضی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

PunjabKesari
  روز نامہ ڈان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر اور سینئر وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اتوار کو اس معاملے پر کہامحترمہ مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے جس کی وجہ سے حکومت کے پاس ان کے بیرون ملک جانے کی عرضی کو مسترد کرنے کا حق ہے ۔ انہوں نے کہاای سی ایل میں افراد کے نام ڈالنے سے متعلقہ ضابطے حکومت کو ان کا نام نو فلائی فہرست سے ہٹانے کی اجازت نہیں دیتے ۔ ڈاکٹر بابر نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت میں کابینہ کی سب کمیٹی نے محترمہ مریم کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے لندن جانے کی اجازت مانگی تھی، جن کا وہاں علاج چل رہا ہے۔
اس سے قبل حکمران پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کی 18 دسمبر کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم کی خصوصی مشیر برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی کہا تھا کہ حکومت مریم کی درخوست کو قبول نہیں کرے گی ۔ جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے ۔

PunjabKesari

عمران کی قیادت والی پی ٹی آئی کی حکومت ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو پریشان کرنے کے مواقع کی تلاش میں رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر بیرون ملک جانے کی اجازت کے سلسلے میں محترمہ مریم عدالت میں چیلنج کرتی ہیں تو ان حالات میں پاکستان کی حکومت نے عدالت میں جانے کی بھی تیاری کر رکھی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top