انٹرنیشنل ڈیسک: آسٹریلیا میں گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران ایک پولیس افسرکے مبینہ طور پر گردن کو گھٹنے سے دبانے کی وجہ سے لگی چوٹ کے بعدہسپتال میں زیر علاج 42 سالہ بھارتی نژاد شخص کی موت ہو گئی ۔ یہ جانکاری اتوار کو جاری ہونے والی میڈیا نیوز سے ملی۔ 'سیون نیوز آسٹریلیا' کے مطابق ایڈیلیڈ کے موڈبری نارتھ کے رہائشی گورو کندی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ کندی کو چند روز قبل دماغی چوٹ کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پولیس اہلکار نے کندی کو رائسٹن پارک میں پنہم روڈ پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس اہلکار نے الزام لگایا تھا کہ اس نے کندی اور ایک خاتون کے درمیان جھگڑا دیکھا تھا۔ واقعے کی ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار کو کندی پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ اور اس کی بیوی امرت پال کور پولیس کی ا س حرکت کاچیخ - چیخ کر احتجاج کر رہے تھے ۔ کنڈی چلا کر کہہ رہے تھے میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ اس دوران کور پورے واقعہ کا ویڈیو بنا رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ پولیس نامناسب طریقے سے کارروائی کر رہی ہے۔
گرفتاری کی کوشش کے دوران کندی کو ان کی حالت بگڑنے اور بیہوش ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ کندی نے گرفتاری کے دوران ہاتھا پائی کی کوشش کی اور وہ نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس کے مطابق کندی اور اس کی بیوی مبینہ طور پر جھگڑ رہے تھے اور گزرنے والی پولیس گشتی ٹیم نے اس واقعہ کو گھریلو تشدد سمجھ لیا۔ کور نے کہا کہ اس کا شوہر صرف نشے میں تھا اور شور مچا رہا تھا، لیکن وہ کسی پرتشدد سرگرمی میں ملوث نہیں تھا۔
دریں اثنا، جنوبی آسٹریلیا (SA) کے پولیس کمشنر گرانٹ سٹیونز نے ABC ریڈیو ایڈیلیڈ کو بتایا کہ وہ اندرونی تفتیشی سیکشن کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے علاوہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کریں گے۔ تفتیش کے دوران پولیس کی پالیسیوں، طریقوں اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا جن میں واقعات کا جواب دینے کی تربیت بھی شامل ہے۔ پولیس نے کہا کہ کسی کو گولی نہیں لگی اور جائے وقوعہ سے کوئی ٹیزر نہیں ملا۔ 'ٹیزر' بندوق نما برقی ہتھیار کی ایک قسم ہے، جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی شخص کو بجلی کا تیز جھٹکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔