Latest News

سمارٹ فون میں ہوئے دھماکے سے اوڈیشہ میں ایک شخص کی موت، اس طرح کریں اپنا بچاؤ

سمارٹ فون میں ہوئے دھماکے سے اوڈیشہ میں ایک شخص کی موت، اس طرح کریں اپنا بچاؤ

گیجیٹ ڈیسک : سمارٹ فون میں دھماکہ ہونے کی خبریں دن بدن  بڑھتی ہی جارہی ہیں ۔ اوڈیشہ کے ایک ٹاؤن پارادیپ میں رہنے والے ایک شخص کی سمارٹ فون پھٹنے سے موت ہوگئی ۔ مزدوروی کا کام کرنے والے کُنا پردھان نامی اس شخص کی غلطی یہ رہی  کہ وہ سمارٹ فون کو چارجنگ پر لگا کر سو گیا تھا ۔ جس کے بعد رات کے وقت سمارٹ فون میں دھماکہ ہوا جس سے شخص کو شدید چوٹیں پہنچیں اور اس کی موت ہوگئی ۔ 

PunjabKesari
صبح کچھ مزدوروں نے اس کے کمرے سے دھوآن نکلتا دیکھا تو چیک کرنے پر مزدور مردہ پایا گیا۔ پولیس نے صبح جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ 
آپ کو بتا دیں کہ سمارٹ فون کی بیٹری میں آسانی سے دھماکہ نہین ہوتا ہے لیکن ہر یوزر کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ محتاط رہے ۔ سیمسنگ اور شاؤمی کمپنی کے سب سے زیادہ بکنے والے سمارٹ فونز میں آگ لگنے کے کئی معاملے سامنے آچکے ہیں ۔ ایسے میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے سمارٹ فون میں ایسا کچھ نہ ہوتو آپ کو کچھ ضروری باتوں کا خیال چاہئے تبھی آپ نقصان کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
سمارٹ فون یوزرس کیلئے 5 ضروری ٹپس
.1 سمارٹ کو کپڑوں ، کاٹن یا بیڈ سے دور ہی رکھیں ۔ 
.2بیٹری بدلتے وقت ہمیشہ آریجنل بیٹری ہی لگوائیں ۔ سستی بیٹری کے چکر میں نہ پھنسیں ۔ 
.3تکیے کے نیچے فون رکھ کر سونے وہ گرم ہو جاتا ہے جوکہ آپ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ 
.4فون کے گرم ہونے پر اسے لگاتار استعمال نہ کریں تھوڑی دی کیلئے اسے رکھ دیں ۔ 
.4سمارٹ فون میں کوئی خرابی لگنے پر مقامی دکاندار سے ریپیئر نہ کروائیں بلکہ کمپنی کے سروس سینٹر سے فون سے ریپیئر کروانا چاہئے ۔ 



Comments


Scroll to Top