Latest News

بنگال میں گجرات ماڈل نہیں چلے گا،گولی مارو غداروں کا نعرہ ناقابل برداشت:ممتا بینر جی

بنگال میں گجرات ماڈل نہیں چلے گا،گولی مارو غداروں کا نعرہ ناقابل برداشت:ممتا بینر جی

کولکتہ  :دہلی میں فرقہ وارانہ فسادا ت کو قتل عام قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا  بینرجی نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سمیت پورے ملک میں گجرات ماڈل کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں گولی مارو۔۔۔کوجیسے نعرے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں بنگال کی فخر ممتا مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بینرجی نے بی جے پی لیڈروں اور ورکروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال دہلی نہیں ہے اور یہاں اس طرح کے متنازع نعرے لگانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

PunjabKesari
خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میںگزشتہ روز شرکت  کے لئے  پہنچے بی جے پی ورکروں نے دیش کے غداروں کو، گولی مارو سالوں کو جیسے متنازع نعرے لگائے۔جس کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔
ممتا بینرجی نے کہا کہ اس طرح کے نعرے بازی سے میں فکر مند ہوں، حکومت قتل آمیز دھمکی پر مبنی نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ممتا بینرجی نے کہا کہ امتحانات ختم ہونے کے بعد بنگال کے ہر ایک بلاک میں دہلی فسا د مخالف جلوس اور ریلی نکالی جائے گی تاکہ کو فرقہ واریت کی تباہی سے متعلق آگا ہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریلی' بی جے پی چھی چھی' کے عنوان سے ہوگی۔

PunjabKesari
ممتا  بینرجی نے کہاکہ دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات قتل عام تھا اور حکومت کے ذریعہ اسپانسر شدہ قتل عام ہے۔پولیس کی موجود گی میں تباہی مچائی جارہی تھی اور پولس خاموش تماشائی تھی۔پولس کانسٹبل اورانٹیلی جنس سے معافی مانگنے کے ساتھ میں کہتی ہوں کہ دہلی میں گجرات ماڈل کو دوہرایا گیا ہے۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ماڈل کو روک دیا جائے ورنہ یہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔اس فساد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے ہم ان کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ممتا بینرجی نے کہا کہ بی جے پی کو شرم آنی چاہئے  کہ وہ اپنی ناکامی پر ملک کے عوام سے معافی نہیں مانگی۔ممتا بینرجی نے کہا کہ ترنمول کانگر س فسادات متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور اس کے لئے فنڈ جمع کرکے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔

PunjabKesari
ممتا  بینرجی نے کہا کہ جولوگ بنگال میں امن و امان اور قانون کی بات کررہے ہیں انہیں پہلے دہلی کی فکر کرنی چاہئے وہاں کیا ہورہا ہے۔کس طریقے سے پولیس کی موجودگی میں قتل عام اور تباہی مچائے گی۔
ممتا  بینرجی نے کہا کہ ملک میں غدار کون ہے اس کا فیصلہ ملک کے عوام کریں گے بی جے پی والے کون ہوتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ کہ متنازع نعرے لگانے والے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولس فوٹیج کی مدد سے مدد سے مزید لوگوں کو گرفتارکرے گی۔گرفتار افراد کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات لگائے گئے ہیں۔
ترنمول کانگرس نے امت شاہ پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کے بغیر بنگال بہت ہی بہتر ہے۔ خیال رہے کہ اپریل اور مئی میں بنگال میں میونسپل انتخابات ہونے والے ہیں۔اس کے بعد اگلے اسمبلی انتخابات ہیں۔اس لئے بنگال میں سیاسی فضائیں گرم ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top