انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان کے ساگر جوشی جنہیں اب لوگ 'میگنیٹ مین' کے نام سے جانتے ہیں ، نے عالمی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہیں دنیا کا سب سے طویل مقناطیسی میٹریس بنانے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ساگر جوشی کا یہ کارنامہ صرف تکنیکی اختراع تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے قدرتی علاج اور بائیو میگنیٹک ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے E-Biotorium ( ای بایوٹوریم ) کے نام سے ویلنیس( فلاحی )کمپنی کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد لوگوں کو ادویات اور کیمیکلز کے بغیر صحت کے فوائد فراہم کرنا اور انہیں مالی طور پر خود انحصار بنانا ہے۔

ساگر جوشی کا سفر ایک سادہ کرائے کے کمرے سے شروع ہوا، جہاں انہوں نے خواب دیکھا کہ قدرتی علوم کی مدد سے لوگوں کی زندگیوں کو بدلا جا سکتا ہے۔ آج ان کی کمپنی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا رہی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں، ای بایوٹوریم نے ملک بھر میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو صحت اور آمدنی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔
ساگر جوشی کو یہ خطاب صرف ان کی مقناطیسی مصنوعات کی وجہ سے نہیں ملا۔ ان کی مثبت توانائی، عاجزی اور متاثر کن قیادت نے انہیں ایک ایسی شخصیت بنا دیا ہے جو لوگوں کو ذہنی اور مالی طور پر بااختیار بناتی ہے۔ جوشی کا ماننا ہے کہ بیماری سے پہلے روک تھام ضروری ہے، اور یہی سوچ ان کی تمام مہمات کا مرکز بنتی ہے۔ ان کا پیغام ہے 'زمین کے ساتھ دوبارہ جڑیں اور آپ اپنے آپ کو قدرتی طور پر، پوری طرح اور طاقتور طریقے صحت مند ہوتے دیکھیں گے ۔