Latest News

مراد آباد میں پٹری سے اتری لکھنؤ - آنند وہار ڈبل ڈیکر ٹرین، بڑا حادثہ ہونے سے  ٹلا

مراد آباد میں پٹری سے اتری لکھنؤ - آنند وہار ڈبل ڈیکر ٹرین، بڑا حادثہ ہونے سے  ٹلا

مراد آباد :اتر پردیش کے مراد آباد ریلوے سٹیشن کے نزدیک اتوار کو لکھنؤ سے آنند وہار جانے والی ڈبل ڈیکرٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ اس واقعہ میں اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ بتایا جا رہا  ہے کہ ایمر جنسی بریک لگانے سے بڑاحادثہ ہونے سے ٹل گیا ۔ ٹرین نمبر 12583 جس کا نام لکھنؤ- آنند وہار ڈبل ڈیکر ایکسپریس ہے۔ یہ آنند وہار سے لکھنؤاور لکھنؤسے آنند وہار کے درمیان چلائی جاتی ہے۔یہ ٹرین لکھنؤسے آنند وہار کے لئے  بریلی ، مراد آباد ، غازی آباد کے راستہ ہوتے جاتی ہے۔
 بتایا جارہا ہے کہ  لکھنؤ جنکشن سے 4:55 منٹ پر  روانہ ہوئی یہ ٹرین قریب 10:15 پر مراد آباد ریلوے یارڈ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی ۔ ٹرین کی رفتار کم ہونے اور  ایمرجنسی بریک لگانے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور ٹرین میں سوارمسافرین آسانی سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ٹرین میں موجود مسافروں نے بتایا کہ لکھنؤ- آنند وہارڈبل ڈیکرٹرین کی رفتاراسٹیشن کے قریب ہونے کی وجہ سے کم تھی۔ اس کی وجہ سے ، کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ جب ٹرین پٹری سے اتر گئی تو لوگ کچھ سمجھ نہیں سکے اور نیچے دیکھنے کے بعد پتہ چلا کہ ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ مسافروں نے بتایا کہ  حادثے کے بعد لوگ چیخ اٹھے۔ لوگوں نے ریلوے انتظامیہ پربرہمی کا اظہارکیا اورکہاکہ مین لائن پرچلنے والی ٹرینوں کے ساتھ ایسا ہورہا ہے۔ یہ حیرت کی بات ہے۔
 لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم تھی ، لہٰذا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ورنہ کافی جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔    حادثے کی وجہ سے لکھنؤ ریلوے بند ہے اور کئی ٹرینوں کو فی الحال دیگر سٹیشنوں پر روک دیا گیا  ہے۔ریلوے کے افسرا ن اور ایمر جنسی محکمہ کی ٹیم موقع پر موجو دہے ۔
 



Comments


Scroll to Top