National News

لوک سبھا : شہریت ترمیمی بل پیش کرنے کی حمایت میں پڑے 293 ووٹ ، مخالفت میں 82

لوک سبھا : شہریت ترمیمی بل پیش کرنے کی حمایت میں پڑے 293 ووٹ ، مخالفت میں 82

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے پیر کے روز بھاری  ہمگامے کے  بیچ لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل  پیش کیا ۔ وہیں لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کے پیش ہونے کی حمایت 293 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑے ۔ اس سے پہلے کانگرس سمیت کئی جماعتوں نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی اور انہوں نے ایوان میں ہنگامہ کرنا شروع کردیا ۔ ہنگامے کے درمیان ہی امت شاہ نے بل پیش کرتے ہوئے اپنی بات رکھی اور کہا کہ یہ اقلیتوں کے خلاف نہیں ہے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1203949814884397056
شاہ نے کہا کہ وہ ایوان میں بل پر ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں اور اس پر چرچہ کیلئے بھی تیار ہیں ۔ شاہ نے ایوان میں ممبران سے کہا کہ وہ اس بل پر چرچہ کریں ، سوال پوچھیں نہ کہ واک آؤٹ کریں ۔ شاہ نے کہا کہ آپ کے ہنگامے کے درمیان  بھی اپنی بات رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور آپ کو مجھے سننا ہی ہوگا ۔ کانگرس پر نشانہ سادھتے ہوئے شاہ نے کہا کہ آج یہ بل لایا گیا ہے اس کی وجہ آپ ہی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top