لاس ویگاس: لاس ویگاس میٹرو پولیس اب بالکل سائنس فِکشن فلموں جیسی دکھائی دے گی۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو 10 بلٹ پروف ٹیسلا سائبر ٹرک ملے ہیں، جو انہیں شہر کی سڑکوں پر گشت کے لیے اور بھی زیادہ طاقتور بنائیں گے۔ ان ہائی ٹیک سائبر ٹرک گاڑیوں کو وینچر کیپیٹلسٹ بین ہورووٹز نے عطیہ میں دیا ہے۔ ان ٹرکوں کو UP.FIT نامی کمپنی نے خاص طور پر پولیس کے استعمال کے لیے تیار کیا ہے۔
https://x.com/MarioNawfal/status/1979797160355930614
کمپنی نے ان میں بلٹ پروف اسٹین لیس اسٹیل باڈی، ایمرجنسی لائٹس، سائرن، مضبوط بمپر، آف روڈ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے تاکہ پولیس تیزی سے ردعمل دے سکے۔ شیرف کیون میک مِہل نے بتایا کہ یہ گاڑیاں نہ صرف پولیس اہلکاروں کی حفاظت بڑھائیں گی بلکہ نوجوانوں کو پولیس سروس میں شامل ہونے کے لیے بھی متوجہ کریں گی۔ انہوں نے کہا، یہ ٹرک ہمارے جوانوں کو ہر صورت حال میں محفوظ رکھیں گے۔ اس اقدام کے ساتھ لاس ویگاس امریکہ کا پہلا ایسا شہر بن گیا ہے جس کے پاس اتنی بڑی تعداد میں بلٹ پروف ٹیسلا سائبر ٹرک پولیس فلیٹ ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک بھی اس انوکھی پہل سے خوش ہوں گے۔