Latest News

کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ، 21 کی موت اور 30 لا پتہ

کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ، 21 کی موت اور 30 لا پتہ

انٹرنیشنل ڈیسک: کینیا کے مغربی رفٹ وادی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ (زمین کھسکنے)کے بعد کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے اور 30 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ اس علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ مغربی کینیا کی الگیو ماراکویٹ کاؤنٹی میں چیسونگوچ کے پہاڑی علاقے میں ہفتہ کو ہوئے لینڈ سلائیڈنگ سے 1,000 سے زیادہ مکان تباہ ہو گئے۔ حکومت نے شدید طور پر زخمی 30 افراد کو ہوائی راستے سے ایلڈوریٹ شہر کے ایک ہسپتال میں پہنچایا ہے۔
مقامی رہائشی اسٹیفن کٹنی نے "سٹیزن ٹیلی ویژن اسٹیشن" کو بتایا کہ انہوں نے ایک تیز آواز سنی اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے باہر بھاگ گئے۔ شدید بارش کے باوجود ہفتہ کو بھی بچاؤ  کا کام جاری رہا اور آفت سے نمٹنے والی ایجنسیوں نے ملبے میں لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری رکھی۔
چیسونگوچ کے پہاڑی علاقے میں اکثر لینڈ سلائیڈنگہوتی رہتی ہے ۔ یہاں 2010 اور 2012 میں الگ الگ واقعات میں درجنوں لوگ مارے گئے تھے۔ سال 2020 میں شدید سیلاب میں ایک شاپنگ سینٹر بہہ گیا تھا۔ وزیر داخلہ کیپ چمبا مرکو مین نے کہا کہ حکومت متاثرہ لوگوں کے رہنے کے لیے متبادل علاقے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top