Latest News

درد ناک سڑک حادثہ : کھڑے ٹرک سے ٹکرایا ٹیمپو ٹریولر، جائے حادثے پر ہی 18 افراد ہلاک

درد ناک سڑک حادثہ : کھڑے ٹرک سے ٹکرایا ٹیمپو ٹریولر، جائے حادثے پر ہی 18 افراد ہلاک

نیشنل ڈیسک: اتوار کی شام جودھپور کے متوڑا علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ جہاں ایک ٹیمپو ٹریولر سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرایا، جس سے موقع پر ہی 18 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔
فلودی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کندن کانوریا نے حادثے میں 18 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مرنے والے کولایت مندر میں درشن کر کے جودھپور واپس لوٹ رہے تھے۔ مرنے والے سبھی جودھپور کے سور س ساگر علاقے کے رہنے والے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی دستے موقع پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔ علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top