Latest News

امریکی نائب صدرکی اہلیہ اوشا وینس بولیں- ہندوستان میں پی ایم مودی سے ملتے ہی بچوں نے کہا - یہ تو ہمارے دادا ہیں

امریکی نائب صدرکی اہلیہ اوشا وینس بولیں- ہندوستان میں پی ایم مودی سے ملتے ہی بچوں نے کہا - یہ تو ہمارے دادا ہیں

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس نے اپریل میں اپنے ہندوستان کے دورے کو بہت یادگار قرار دیا اور اسے 'زندگی بھر میں ایک بار ملنے والاتجربہ' قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے تین بچے  وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا 'دادا' ماننے لگے ہیں ۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے اپریل میں ہندوستان کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اوشا وینس اور ان کے تین چھوٹے بچے ایوان، وویک اور میرابیل بھی تھے۔ اوشا وینس نے پیر کو یہاں یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم(یو ایس آئی ایس پی ایف) لیڈرشپ سمٹ کے 8ویں سیشن میں بات چیت کے دوران ہندوستان کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا ' یہ واقعی ہمارے لیے ایک یادگار دورہ تھا'۔

PunjabKesari
وینس جوڑا 21 سے 24 اپریل تک ہندوستان میں تھا اور جے پور اور آگرہ جانے سے پہلے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اوشا وینس نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات "واقعی خاص" تھی۔ اوشا وینس نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی ان سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرس کے دورے کے دوران بچوں کو کافی نیند نہیں آئی۔ وہ نیند کی حالت میں تھے اور جب انہوں نے وزیر اعظم کو دیکھا تو ان کے سفید بالوں اور سفید داڑھی کو دیکھ  کر فورا  مان لیا کہ یہ ان کے بابا(دادا جی ) ہیں۔ اور یوں وہ فورا ًان سے  گھل مل گئے ۔ اوشا وینس نے کہا کہ وہ(بچے)ان (مودی)سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہوں نے (مودی)نے اس دن ہمارے پانچ سالہ بیٹے کو سالگرہ کا تحفہ دیا، اس کے بعد، انہوں نے بچوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنالی۔وینس اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات فروری میں فرانس میں 'AI ایکشن سمٹ' کے دوران ہوئی تھی۔
اپنی یادیں سانجھا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وینس فیملی دہلی میں وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر گئی تو بچے ان کی طرف بھاگے اور انہیں گلے لگا لیا۔ اوشا وینس نے کہا، وہ (مودی)بچوں سے بہت پیار سے ملے۔ وینس نے کہا کہ ان کے بچے کووڈ وبائی مرض اور اس کے شوہر کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے پہلے کبھی ہندوستان نہیں گئے تھے، لیکن وہ ملک، اس کی کہانیاں، خوراک، دادا دادی اور دوستوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ حالانکہ اس نے حقیقت میں انہوں کبھی نہیں دیکھا تھا۔ تو ان کے مطابق یہ بہت دل کو چھو لینے والا تھا۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے اگلے سفر کے منتظر ہیں اور ملک کے ان حصوں کا دورہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں میرے خاندان کا تعلق ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کا حوالہ دیا جہاں ان  کے والدین کرش چلوکوری اور لکشمی چلوکوری رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ہر وقت ہندوستان آنے کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اوشا وینس نے بتایا کہ جب ان کا خاندان وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر تھا تو ان کا بیٹا وہاں کی ہر چیز سے متوجہ تھا۔ وہاں آموں سے بھری ٹوکری دیکھ کر اس نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ ان کے گھر پر ہی رہنے کا سوچ رہے ہیں اور  وہ اپنا منصوبہ بنانے لگے۔ وینس جوڑے کا درمیانی بیٹا وویک ہاتھیوں، موروں اور اونٹوں کو دیکھ کر بہت پرجوش تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی میرابیل کو آٹو رکشا میں بیٹھ کر بہت مزہ آیا۔



Comments


Scroll to Top