Latest News

ہندوستان کی گھریلو اقتصادی حالت بنکوں کے اثاثوں کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی : موڈیز

ہندوستان کی گھریلو اقتصادی حالت بنکوں کے اثاثوں کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی : موڈیز

نیشنل ڈیسک: موڈیز ریٹنگز نے منگل کو کہا کہ ہندوستان کی مضبوط گھریلو اقتصادی حالت کی وجہ سے بینک اپنے قرضوں کے معیار کو اچھی سطح پر برقرار رکھ سکیں گے۔ اگلے ایک سال میں  بنکوں کے کل خراب قرض (این پی ایل ) کی شرح 2 سے 3 فیصد کے درمیان رہے گی۔
موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا میں معاشی بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہندوستان کے گھریلو حالات اب بھی ترقی کے لیے سازگار ہیں۔ حکومتی اخراجات، متوسط طبقے کے لیے ٹیکسوں میں کمی اور سستے قرضوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ، بیرونی ممالک پر ہندوستان کا کم انحصار بھی خطرے کو کم کرتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بڑی کمپنیوں کے قرضوں کی صورتحال بہتر رہے گی کیونکہ ان کی آمدنی اچھی ہے اور قرض کا دبا کم ہے۔ لیکن چھوٹے نجی بینکوں کی قرض دینے کی پوزیشن کچھ کمزور ہو سکتی ہے، خاص طور پر غیر محفوظ خوردہ قرضوں میں۔
 



Comments


Scroll to Top