Latest News

ہندوستان کو مالا مال کریں گے غیر ملکی سیاح، ڈبلیو ٹی ٹی سی نے کیا بڑا دعویٰ

ہندوستان کو مالا مال کریں گے غیر ملکی سیاح، ڈبلیو ٹی ٹی سی نے کیا بڑا دعویٰ

نئی دہلی :  ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی)نے منگل کو دعوی کیا کہ ہندوستان اپنے ورثے، قدرتی خوبصورتی اور جدید اختراع کے امتزاج کے ساتھ دنیا کی سب سے متحرک سیاحتی معیشتوں میں سے ایک بننے کے لیے "اچھی پوزیشن" میں ہے۔ اس کے ساتھ 2025 میں ملک میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات 3200 ارب روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔
عالمی سیاحتی ادارے نے اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری  اور ٹارگٹڈ پالیسی سپورٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ یہ اعداد و شمار ڈبلیو ٹی ٹی سی کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) جولیا سمپسن نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتائے۔ سمپسن نے کووڈ وبائی مرض کے بعد پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستانی سیاحت کے شعبے کی بحالی کا ذکر کیا  اور کہا کہ 'مستقبل بہت روشن نظر آرہا ہے'۔ انہوں نے 2025 کے لئے ہندوستانی سیاحت کے شعبے کے لئے کچھ متوقع اعداد و شمار اور 2035 تک 10 سال کی پیشینگوئی بھی شیئر کی۔
سمپسن نے 2024 کو ہندوستان میں سفر اور سیاحت کے لیے ایک "واقعی ناقابل یقین سال" قرار دیا اور کہا کہ وبائی امراض کے بعد کے احیا میں گھریلو سفری اخراجات بہت اہم تھے۔ "...میں سچ میں لگتا ہے کہ   یہ ہندوستان میں سفر اور سیاحت کی معیشت کا ایک بہت اہم اور کلیدی ستون ہے، بین الاقوامی سفر اب واپس آ گیا ہے،  جس نے تمام سابقہ ریکارڈ دئیے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں،  ہندوستان آنے والے بین الاقوامی  سیاحو ںکا خرچ ریکارڈ 3,100 بلین روپے (36.8 بلین ڈالر) تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جو کہ 2019 میں گزشتہ بلند ترین سطح سے نو فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سیاحت کا  کی بحالی ہندوستان میں سفر اور سیاحت کو ترقی کے ایک نئے دور کی طرف لے جا رہا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top