Latest News

شاہین باغ مظاہرین پر کیرل گورنر کا نشانہ، کہا- دوسروں پر اپنے خیالات تھوپنا دہشت گردی کی شکل

شاہین باغ مظاہرین پر کیرل گورنر کا نشانہ، کہا- دوسروں پر اپنے خیالات تھوپنا دہشت گردی کی شکل

ئی دہلی:کیرل کے گورنر عارف محمد خان نے شاہین باغ مظاہرین پر بالواسطہ نشانہ لگاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں اور اپنے خیال دوسروں پر مسلط کرنے کیلئے عوام زندگی میں خلل ڈالنے  رہے ہیں جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔
گورنر نے  'بھارتیہ چھاتر سنسد' (انڈین اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ)میں کہا کہ اگر فساد  صرف تشدد کے طور پر سامنے نہیں آتا ،یہ بہت سے مختلف حالتوں میں سامنے آتا ہے۔ ان میں یہ بھی کہ  اگر آپ میری بات نہیں سنیں گے، تو میں عام معمولات زندگی کو متاثر کروں گا'۔
خان نے اپنی تقریر میں کہا  کہ  اختلاف جمہوریت کا جوہر ہے۔ اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن پانچ لوگ  وگیان بھون  کے باہر بیٹھ جائیں اور کہیں کہ ہمیں یہاں سے  اس وقت تک نہ ہٹایا جائے جب تک کہ یہ انڈین اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ ایک تجویز قبول نہیں کر لیتی، جسے ہم قبول کرتے ہیں۔ یہ دہشت گردی کی ایک اور شکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' چیزوں کو الجھائے مت۔ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دوسروں پر اپنے خیالات مت تھوپئے ۔ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پر انہوں نے کہا کہ 'آرٹیکل 370 میں کچھ نہیں بچا ہے۔ بس اس کے بارے میں تھوڑا سا پڑھ لیں۔



Comments


Scroll to Top