Latest News

کیجریوال نے  سنبھالا  وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چارج

کیجریوال نے  سنبھالا  وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چارج

نئی دہلی :عام آدمی پارٹی (آپ)کے قومی کنوینر اروندکیجریوال نے پیر کو لگاتار تیسری بار دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔اس کے علاوہ مسٹر کیجریوال کے کابینہ رکن منیش سسودیا، ستیندر جین، راجندر پال گوتم اور عمران حسین نے بھی یہاں دہلی سیکرٹریٹ میں اپنے اپنے محکموں کا عہدہ سنبھال لیا۔ دہلی حکومت کے دیگر وزیر کیلاش گہلوت اور گوپال رائے بھی آج اپنا اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
یہ تیسری بار ہے جب مسٹر کیجریوال نے اپنی کابینہ میں کسی خاتون رکن کو شامل نہیں کیا ہے۔
خیال رہے  آپ کنوینر مسٹر اروند کیجریوال کو اتوار کے روز لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دارالحکومت کے تاریخی رام لیلا میدان میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف دلایا تھا۔
مسٹر کیجریوال کی قیادت میں آپ نے مسلسل دوسری بار دہلی اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کی تھی۔ 11 فروری کو آئے نتائج میں آپ کو 70 میں سے 62 اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ سیٹوں پر کامیابی ملی تھی،جبکہ کانگرس کی جھولی 2015 کی طرح اس بار بھی خالی رہ گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top