National News

کیجریوال کا اعلان: دہلی میں اب موسم صاف، آڈ- ایون آگے نہیں بڑھے گا

کیجریوال کا اعلان: دہلی میں اب موسم صاف، آڈ- ایون آگے نہیں بڑھے گا

نئی دہلی: دہلی میں آ ڈ-ا یون اب آگے نہیں بڑھے گا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں اب آ ڈ-ا یون آگے نہیں بڑھایا جائے گا کیونکہ دارالحکومت میں اب موسم صاف ہو گیا ہے اور ہوا کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ کچھ دن پہلے کیجریوال نے کہا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو غیر ضروری تکلیف ہو۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین دن میں ہوا کے معیار سدھرنے کی امید ہے۔ ہم حالات پر نظر رکھ رہے ہیں۔اگر حالات سدھرتے ہیں تو آڈ-ایون کی مدت بڑھانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ 
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں آلودگی کے سبب دہلی والوں کے لئے جینا مشکل ہو گیا تھا۔لوگوں کے لئے سانس تک لینا محال ہو گیا تھا لیکن ہفتے کی شام سے ہوا میں ہلکی سی  بہتری آئی ہے تاہم یہ خراب سطح پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے دہلی کی ہوا میں صرف 5 فیصد ہی فصلوں کی آلودگی ہے تو کیا صرف 5 فیصد آلودگی کم ہونے سے ایئر کوالٹی انڈیکس( اے کیو   آئی )500 سے زیادہ  سے200  سے کم ہو گیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آلودگی پر سیاست نہیں، صاف نیت سے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
 کیجریوال نے سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے حلف نامے کا ذکر بھی کیا۔گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دے کر کہا تھا کہ دہلی کی آلودگی میں پرالی کی شراکت پانچ فیصد ہی ہے ۔تاہم، دہلی میں اس طرح کاکوئی نظام نہیں ہے، جس سے یہ صاف ہو سکے کہ آلودگی میں کس چیز کی کتنی شراکت داری ہے ۔



Comments


Scroll to Top