Latest News

سرکاری سکولوں کے بورڈ کے امتحانات کی فیس حکومت ادا کرے گی:کیجریوال

سرکاری سکولوں کے بورڈ کے امتحانات کی فیس حکومت ادا کرے گی:کیجریوال

نئی دہلی:راجدھانی کے سرکاری  سکولوں کے طالب علموں کے بورڈ کے امتحانات فیس دہلی حکومت ادا کریگی یہ فیصلہ پیر کے روز وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کیاگیا۔ مسٹر کیجری  وال نے اس معاملے میں کہا کہ نئی دہلی نگر پالیکا کونسل(این ڈی ایم سی)اور دہلی چھانی علاقے کے سرکاری  سکول بھی اس فیصلے کے دائرے میں آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے طالب علموں کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ ریاضی اور سائنس کے علاوہ دیگر موضوعات میں 95 فیصد سے زیادہ نمبرات لانے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ریاضی اور سائنس موضوعات کے نتائج میں کمی آئی ہے۔ ریاضی میں 75 فیصد سے کم نمبر لانے والے طالب علموںکی تعداد کم ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت نے  سکولوں میں مزید کوچنگ کلاسیز لینے کا فیصلہ کیاہے جس سے دیگر موضوعات کے ساتھ ان دونوں موضوعات کے نتائج بھی بہترآسکیں۔ مزید کوچنگ کلاسیز ان طالب علموں کے لئے کئے جائیں گے جن کے کمپارٹمنٹ آئے ہیں ا ور جو بورڈ کے امتحانات سے بھاگتے ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top