National News

گوتم گمبھیر کے بعد دہلی میں کیجریوال کی گمشدگی کے پوسٹر چسپاں، بھاجپا کارکنان نے کیا مظاہرہ

گوتم گمبھیر کے بعد دہلی میں کیجریوال کی گمشدگی کے پوسٹر چسپاں، بھاجپا کارکنان نے کیا مظاہرہ

نیشنل ڈیسک: قومی دارالحکومت میں پانی کی کوالٹی اور اس کے معیار کے معاملے پر عام آدمی پارٹی حکومت کو گھیرنے کے لئے دہلی بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں نے منگل کو شہر بھر میں مظاہرہ کیا۔بی جے پی کارکنوں نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی 'گمشدگی کے پوسٹر لئے ہوئے تھے۔کیجریوال دہلی جل بورڈ(ڈ ی جے بی ) کے صدر بھی ہیں۔

PunjabKesari
ان پوسٹروں میں لکھا ہوا تھا کہ کیا آپ نے ڈ ی جے بی  کے  صدر اروند کیجریوال کو دیکھا ہ۔ مشرقی  دہلی کے کچھ حصوں میں اسی طرح کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔دہلی بی جے پی کے سابق صدر ستیش اپادھیائے نے مول چند فلائی اوور کے قریب مظاہرے  میں حصہ لیا۔ان کے علاوہ پارٹی کے قومی نائب صدر شیام جاجو اور دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وجیندر گپتا اور بھگوا پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔کیجریوال کی گمشدگی کے یہ پوسٹر تب لگائے گئے جب اس قسم کے پوسٹر مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر کے  علاقے میں پائے گئے تھے۔

PunjabKesari
عام آدمی پارٹی نے آلودگی پر پارلیمانی کمیٹی کی اہم میٹنگ میں گمبھیر  کے شامل نہیں ہونے کی وجہ سے ان پر تنقید کی تھی۔بی آئی ایس  کے معیار ٹیسٹ میں قومی دارالحکومت کے پانی کے کھرا نہیں اترنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کیجریوال حکومت کے خلاف مورچہ کھولے ہوئے ہے۔بی جے پی اور کانگرس نے پیر کو بھی شہر میں مظاہرے کئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top