National News

کرن جوہر سلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم بنائیں گے

کرن جوہر سلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم بنائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ ایک ایکشن فلم بنا سکتے ہیں۔ خبر ہے کہ کرن جوہر سلمان خان کے ساتھ ایکشن فلم بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم کو وشنو وردھن ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان، کرن جوہر اور وشنو وردھن گزشتہ چھ ماہ سے ایک ایکشن فلم کے بارے میں بات کر رہے تھے۔اس فلم کی شوٹنگ رواں سال نومبر سے شروع ہو سکتی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم کرسمس 2024 کے موقع پر ریلیز کی جا سکتی ہے۔ کرن جوہر اس سے قبل سال 1998 میں سلمان خان کے ساتھ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے بنا چکے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی رول ادا کیا تھا جب کہ سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا۔ 



Comments


Scroll to Top