Latest News

آپریشن سندور میں چوٹ کراچی کو لگی، چیخ کانگرس کی نکلی: مختار عباس نقوی

آپریشن سندور میں چوٹ کراچی کو لگی، چیخ کانگرس کی نکلی: مختار عباس نقوی

نیشنل ڈیسک: سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کے روز اہم اپوزیشن پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'آپریشن سندور' کے دوران ' چوٹ کراچی کو لگنا  اور چیخ کانگرس کی نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ لوگوں کے سیاسی مفادات اور ان کی سیاست قومی سلامتی پر حاوی ہے۔
نقوی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، بی جے پی اقلیتی مورچہ کی دہلی یونٹ کے زیر اہتمام 'کلام کو سلام' کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کے تئیں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر رہنما نے کہا کہ  چوڈ کراچی کو لگنا اور چیخ کانگرس کی نکلنا  اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ لوگوں کے سیاسی مفادات اور سیاست قومی سلامتی کے خدشات پر حاوی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کانگریس نے بھارتی فوج کی بہادری پر سوال اٹھائے ہوں، کارگل کی فتح پر بھی کانگریس نے پاکستان کے ساتھ سوال - ثبوت کی جگل بندی کرکے فتح کا رنگ میں بھنگ گھولنے کا گناہ کیا تھا۔
نقوی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندوستان نے اے پی جے عبدالکلام صاحب کو ایسے وقت میں صدر بنایا جب پوری دنیا القاعدہ کی دہشت گردی اور اسلام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرکے انسانیت کا خون بہانے کے شیطانی دور کا سامنا کر رہی تھی۔ ہندوستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کلام صاحب جیسے قوم پرست ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں، بن لادن جیسے دہشت گرد نہیں۔
 



Comments


Scroll to Top