پشاور:صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں رات 2 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4، گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔ پی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مئی سے جون کے دوران کراچی میں 57 سے زائد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اسی عرصے میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گزشتہ دنوں میں روس کے ساحلی علاقے میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان، امریکا کے ساحلی شہروں میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ یو این ا?ئی۔ ع ا۔