Latest News

کپل مشرا کا شاہین باغ مظاہرین پر الزام-  کہا،دہشت گردوں کی طرح کر رہےسلوک

کپل مشرا کا شاہین باغ مظاہرین پر الزام-  کہا،دہشت گردوں کی طرح کر رہےسلوک

نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کو لے کر احتجاج کر رہے شاہین باغ کے مظاہرین کے خلاف شروع سے ہی حملہ آور رہے بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے منگل کو ایک بار پھر ان پر نشانہ لگایا۔اس بار کووڈ -19 کے بڑھتے خطرے کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشرا نے ٹویٹ کر کہا، پہلے انہوں نے ہمارے ٹریفک کو روکا، ہمیں سکول ہسپتال اور دفتر جانے سے بھی روکا۔اب شاہین باغ کے مظاہرین خودکش مشن پر نکلے دہشت گردوں کی طرح برتا ئوکر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، شاہین باغ اب دہلی کے لاکھوں شہریوں کی زندگی کے لئے براہ راست خطرہ بن گیا ہے۔
یہ ایک مجرمانہ فعل۔ ہیش ٹیگ کورونا وائرس  
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مظاہرین نے حکومت کے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظاہرہ کرنے سے نہیں ہٹیں گے۔بتا دیں  کہ دہلی حکومت نے کو رونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر 50 یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر روک لگا دی۔ غور طلب ہے کہ شاہین باغ میں خواتین شہریت ترمیمی قانون    (سی اے اے )قومی شہری رجسٹر( این آر سی )اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کووڈ -19 کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا مشورہ ہے کہ ایسا پروگرام صحت کے لئے خطرات پیدا کر سکتا ہے.
 



Comments


Scroll to Top