سرینگر :جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے آج صبح دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ علاقے میں ابھی بھی دو یا تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو بارہمولہ ضلع کے سوپور کے گلبد علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ جانکاری ملی تھی ، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کے ساتھ اس آپریشن کو 22 راشٹریہ رائفلز ، سوپور پولیس اور 179 مرکزی ریزرو پولیس فورس ٹیم انجام دے رہے ہیں۔
08 April,2020