Latest News

’کیفی اعظمی کی فکری و فنی جہات‘ پر تحریری انعامی مقابلہ

’کیفی اعظمی کی فکری و فنی جہات‘ پر تحریری انعامی مقابلہ

لکھنو: آل انڈیا کےفی اعظمی اکیڈمی (نشاط گنج ،لکھنو)کی مجلس عاملہ نے کیفی اعظمی کی فکری و فنی جہات: ایک جائزہ کے عنوان سے قومی سطح کے تحریری انعامی مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے-  اکیڈمی کے جنرل سکریٹری سعید مہدی نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ پروفیسر شارب ردولوی کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا،تاکہ نئی نسل کو کیفی اعظمی کے فکر وفن اوران کی شاعری کی طرف راغب کیا جاسکے ۔انھو ں نے کہا کہ تحریری مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے مسرت کا احساس ہورہا ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ مقالہ کم از کم10000الفاظ پر مشتمل ہونا چاہےے ۔پوسٹ گریجویٹ کے طلبا اور ریسرچ اسکالر جن کی عمریں35 سال سے زائد نہ ہوں،اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔مقالہ کی زبان اردو ہوگی ۔ 
مقابلہ میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن لانے والے کو بالترتیب پندرہ ،تیرہ اور گیارہ ہزار روپے اور سرٹیکفٹ سے نوازا جائے گا ۔مقالہ جمع کرنے کی آخری تاریخ 26،اپریل 2023 ہے۔مقالے کی کمپوز شدہ کاپی بھیجیں ۔یاد رہے کہ مقالے کے شروع میں ایک صفحہ الگ سے شامل کریں جس پر نام ، پتا ،میل آئی ڈی اور فون نمبر تحریر ہو۔اپنے شناختی کارڈ کا عکس بھی ساتھ میں ضرور بھیجیں۔ مقالہ sarwatmehdi@gmail.comپر بھیجیں ۔ڈاک سے بھیجنے کا پتا ہے ۔آل انڈیا کیفی اعظمی اکیڈمی ،پیپر مل کالونی ،گرودوارہ روڈ،نشاط گنج لکھنو۔
مسٹر سعید مہدی نے یہ بھی واضح کیا ہے صرف انھیں مقالوں کو مقابلے میں شامل کیا جائے گا جن میں مقالہ نویسی کے تمام آداب کو ملحوظ رکھا گیا ہو نیز انھوں نے یہ بھی کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے والے ہر فرد کو مقالے کے ساتھ یہ تصدیق نامہ بھی لازماً دینا ہوگا کہ یہ مقالہ اس کا اپنا لکھا ہوا ہے اور تمام ضروری حوالے اور ماخذ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اس میں کسی طرح کا کوئی سرقہ نہیں ہے۔البتہ تاریخ گذرنے کے بعد کوئی مقالہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ اس سلسلے میں کسی طرح کی جواب دہی کے لیے اکیڈمی پابند ہوگی ۔



Comments


Scroll to Top