Latest News

امریکی عدالت کا ٹرمپ کو جھٹکا ، پورٹ لینڈ میں فوج کی تعیناتی پر سنایا سخت فیصلہ

امریکی عدالت کا ٹرمپ کو جھٹکا ، پورٹ لینڈ میں فوج کی تعیناتی پر سنایا سخت فیصلہ

واشنگٹن: اوریگن کی ایک وفاقی جج نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو پورٹ لینڈ میں جمعہ تک نیشنل گارڈ تعینات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ انہیں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ اس سال کے آغاز میں شہر میں احتجاجی مظاہرے قابو سے باہر ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے صدر کو فوج تعینات کرنی پڑی۔ شہر اور ریاست نے ستمبر میں اس تعیناتی کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ پورٹ لینڈ، شکاگو اور دیگر امریکی شہروں میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری قانونی لڑائی کے درمیان جج نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ان شہروں میں احتجاجی مظاہروں کو پرسکون کرنے کے لیے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کی کوشش کی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کی گئی ضلعی عدالت کی جج کیرن ایمرگوٹ نے یہ حکم تین دن کی سماعت کے بعد دیا۔ سماعت کے دوران دونوں فریقوں نے اس مسئلے پر بحث کی کہ آیا شہر کی یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)عمارت پر ہونے والے احتجاج کے دوران فوج کی تعیناتی کرنا وفاقی قانون میں مقرر شرائط کے مطابق ہے یا نہیں۔ اتوار کی دیر رات جاری 16 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں ایمرگوٹ نے کہا کہ وہ جمعہ کو حتمی فیصلہ جاری کریں گی، کیونکہ سماعت کے دوران 750 سے زیادہ گواہوں سمیت بڑی تعداد میں ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top