Latest News

سری لنکن بحریہ کا نیا ایکشن: 35 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار، 4 کشتیاں ضبط

سری لنکن بحریہ کا نیا ایکشن: 35 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار، 4 کشتیاں ضبط

انٹرنیشنل ڈیسک: سری لنکن بحریہ نے غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں کم از کم 35  ہندوستانی  ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور پوری رات جاری رہنے والے آپریشن کے بعد پیر کی صبح ان کی چار کشتیاں بھی ضبط کر لیں۔ بحریہ کے ترجمان کمانڈر بدھیکا سمپتھ نے کہا کہ شمالی جافنا ضلع کے کانکے سنتھورائی علاقے کے آس پاس سری لنکن آبی حدود میں یہ گرفتاریاں کی گئیں۔ بحریہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ماہی گیروں اور ضبط کیے گئے ان کے سامان کو آئندہ کارروائی کے لیے شمال میں واقع ماہی گیری انسپکشن آفس کے حوالے کر دیا جائے گا۔
بحریہ کی جانب سے ایک ماہ کے اندر یہ دوسری گرفتاری ہے۔ سری لنکن بحریہ نے اس سے پہلے 9 اکتوبر کو شمالی سری لنکا کے تلیمانار میں جزیرہ نما ملک کی آبی حدود میں غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کے الزام میں 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا اور ان کی پانچ کشتیاں ضبط کر لی تھیں۔ ہندوستان  اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں ماہی گیروں کا مسئلہ ایک متنازع موضوع بنا ہوا ہے۔ سری لنکن بحریہ کے اہلکار کبھی کبھار پاک آبنائے میں بھارتی ماہی گیروں پر فائرنگ بھی کرتے ہیں اور سری لنکن آبی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے باعث ان کی کشتیاں ضبط کر لیتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top