Latest News

کمل ناتھ کی پریس کانفرنس میں شامل ہوا صحافی کورونا پازیٹو، سابق وزیر اعلیٰ ہوئے آئیسولیٹ

کمل ناتھ کی پریس کانفرنس میں شامل ہوا صحافی کورونا پازیٹو، سابق وزیر اعلیٰ ہوئے آئیسولیٹ

بھوپال:مدھیہ پردیش میںصحافی کی بیٹی میں کورونا انفیکشن ہونے سے ہا ہا کار مچ گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ صحافی سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی آخری پریس کانفرنس میںموجود تھا۔اس کے بعد احتیاط کے طور پر پریس کانفرنس میں موجود سی ایم کمل ناتھ سمیت سارے صحافیوں کو آئیسولیشن وارڈ مین  جانا پڑے گا۔ دراصل بھوپال میں ہوئے کمل ناتھ کے پریس کانفرنس میںموجود ایک صحافی کی بیٹی کورونا پازیٹو پائی گئی ہے۔ اس وجہ سے فیصلہ لیا گیاہے کہ رابطے میںآئے سبھی صحافیوں کو کوارنٹائن میں جانا ہوگا۔
جانکاری کے مطابق ، کورونا پازیٹو پائی گئی لڑکی کے والد بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، اس لڑکی کے رابطے میں آئے نزدیکی لوگ، نوکروں اور خاندان کے لوگوں کے کل دو سیمپل ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس میں صرف لڑکی کے والد پازیٹو پائے گئے ہیں۔ سابق سی ایم کمل ناتھ کی پریس کانفرنس میں 1000سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ کوروناوائرس سے متاثر صحافی سی ایم ہاوس اور بی جے پی آفس میں بھی گیا تھا۔ ساتھ ہی وہ دو چینلوں پر ڈیبیٹ پر بھی گئے تھے، ایک چینل تو پوری طرح سے لاک ڈاون ہو گیا ہے اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ ان کی بیٹی جو کورونا پازیٹو پائی گئی کے والدپازیٹو پائے گئے ہیں، اس لڑکی کے نزدیکی کنٹیکٹ میں آئے ہوئے نزدیکی لوگوں ، نوکروں اور خاندان کے افراد کے کل 10سیمپل ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس میںصرف لڑکی کے والد پازیٹوپائے گئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top