Latest News

جے این یو تشدد:''  آپ'' نے مانگا امت شاہ کا  استعفیٰ کہا- جب  سے  وزیر داخلہ بنے ،دہلی جرائم اور غنڈہ گردی کا اڈہ بن گئی

جے این یو تشدد:''  آپ'' نے مانگا امت شاہ کا  استعفیٰ کہا- جب  سے  وزیر داخلہ بنے ،دہلی جرائم اور غنڈہ گردی کا اڈہ بن گئی

نئی دہلی:جے این یو میں طلباء کے دو گروپوں میں پرتشدد تصادم میں طلبہ یونین صدر سمیت کئی طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔اس معاملے میں اب سیاسی جماعتوں کا رد عمل بھی سامنے آنے لگا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جے این یو تشدد کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ پر براہ راست حملہ بولا ہے۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا کہ جب سے امت شاہ ملک کے وزیر داخلہ بنے ہیں، اس کے بعد سے ملک کی راجدھانی دہلی غنڈہ گردی ، تشدد اور جرائم کا اڈہ بن گئی ہے۔ کبھی وکلا ء پر حملہ ہوتا ہے، تو کبھی طالب علموں پر حملہ کیا جاتا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ کو اپنے عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہئے۔

PunjabKesari
 وہیںعام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پولیس سے موقع پر پہنچ کر امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے بھی بات کی ہے۔ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو امن و امان بحال کرنے کا حکم دیں۔کیجریوال نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالات پر قریب سے نظر رکھ رہے ہیں اور ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top