National News

جیہ پردا: حسن اور اداکاری کا منفرد سنگم

جیہ پردا: حسن اور اداکاری کا منفرد سنگم

ممبئی: بالی ووڈ میں جیہ پردا ان چنندہ اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں جن کی خوبصورتی اور اداکاری کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملتا ہے۔ عظیم فلمساز ستیہ جیت رے جیہ پردہ کی خوبصورتی اور اداکاری سے اتنے زیادہ متاثر تھے کہ وہ جیہ پردہ کو دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک سمجھتے تھے۔ستیہ جیت رے جیہ پردہ کے ساتھ ایک بنگلہ فلم بنانےکے خواہش مند تھے لیکن صحت خراب ہونے کی وجہ ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی۔

Jayaprada HD wallpapers | Pxfuel

جیہ پردا کا اصل نام للیتا رانی ہے۔ ان کی پیدائش آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاوں راجامندری میں 3 اپریل 1962 کو ایک متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔ان کے والد کرشنا تیلگو فلموں کے ڈسٹری بیوٹر تھے۔  بچپن سے ہی جیہ پردہ کا رجحان رقص کی جانب تھا۔ ان کی ماں نلاونی نے رقص کے طرف ان کے بڑھتے رجحان کو دیکھ لیا اور انہیں رقص سیکھنے کے لیے داخلہ دلا دیا۔

Indian Idol 13: Jaya Prada Relives 'Beautiful Scenes' Of Filming Track  Parbat Ke Us Paar

چودہ برس کی عمر میں جیہ پردہ کو اپنے اسکول میں رقص پروگرام پیش کرنے کا موقع ملا جسے دیکھ کر ایک فلم ڈائریکٹر ان سے کافی متاثر ہوئے اور اپنی فلم 'بھومی وسم' میں ان سے رقص کرنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔بعد میں اپنے والدین کے زور دینے پر جیہ پردہ نے فلم میں رقص کرنا قبول کر لیا۔
 



Comments


Scroll to Top