National News

جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے۔ انہوں نے سری نگر کے بٹوارہ میں دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے وچھی میں ایک ریلی کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاجموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں کوئی بات نہیں کر سکتا ہے۔

Kashmir Turned Into An Open Jail Since 2019: Mehbooba - Lokmarg - News  Views Blogs

ان کا کہنا تھاالیکشن کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شرع ہوا ہے، کچھ دن پہلے شوپیاں میں ملی ٹنٹوں نے ایک غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ پر حملہ کیا تو اس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو پکڑا گیا اور ان پر سیفٹی ایکٹ لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہایہاں بات کرنے پر قدغن ہے، خیالات پر پہرہ بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے کہاآج ہم نے الیکشن مہم شروع کی ہے کیونکہ شوپیاں اور پلوامہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھاہم جموں وکشمیر کے لوگوں کو جو زخم لگے ہیں ان کی بات پارلیمنٹ میں کریں گے۔



Comments


Scroll to Top