National News

کیپٹن امریندر سنگھ کے قریبی سابق کابینہ وزیر ویجیلنس کے نشانے پر، تحقیقات شروع

کیپٹن امریندر سنگھ کے قریبی سابق کابینہ وزیر ویجیلنس کے نشانے پر، تحقیقات شروع

پنجاب ڈیسک: سابق وزیر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کے قریبی ساتھی رانا گرمیت سنگھ سوڈھی ویجیلنس کے نشانے پر آگئے۔ دراصل سوڈھی کے خلاف لاکھوں کی دھوکہ دہی کی شکایت ہے، جس کی بنیاد پر ویجیلنس نے جانچ شروع کردی ہے۔
کیا ہے معاملہ
بتادیں کہ فاضلکا کے رہائشی ملکیت سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ سال 2022 میں کیپٹن حکومت کے دور میں وزیر رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے یقین دلایا تھا کہ محکمہ تعلیم میں کام کر کے ان کا تبادلہ ان کی پسند کی جگہ پر کروا سکتے ہیں، جس کے بدلے انہوںنے تقریباً 17 لاکھ روپے دیے۔ رقم لینے کے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود متعلقہ افراد نے نہ تو ٹرانسفر کروایا اور نہ ہی رقم دی۔ اب 2 سال بعد شکایت کنندہ نے ویجیلنس کا سہارا لیتے ہوئے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top