Latest News

شہریت ترمیمی بل راجیہ سبھا سے  بھی ہوا پاس، حق میں 125 جبکہ مخالفت میں پڑے 105 ووٹ

شہریت ترمیمی بل راجیہ سبھا سے  بھی ہوا پاس، حق میں 125 جبکہ مخالفت میں پڑے 105 ووٹ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں دوپہر 12 بجے شہریت ترمیمی بل کو پیش کیا۔جس کے بعد اس بل پر ایوان بالا میں بحث ہوئی۔بحث کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا جواب ایوان کے سامنے پیش کیا۔جس کے بعد راجیہ سبھا میں یہ تاریخی بل پاس ہو گیا۔
راجیہ سبھا میں شہریت ترمیم بل پر ہو رہی ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 125 اور مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔ووٹنگ میں کل 230 ووٹ پڑے تھے۔شیوسینا نے ووٹنگ کے عمل سے دور رہنے کا فیصلہ لیا اور ایوان سے  واک آؤٹ کر گئی ۔اب شہریت بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری مل گئی ہے۔اب صدر کے بل پر دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔
بتادیں کہ راجیہ سبھا میں کل اراکین 245 ہیں۔لیکن فی الحال پانچ سیٹیں خالی ہیں۔جس کی وجہ سے راجیہ سبھا میں کل ارکان کی تعداد 240 ہے۔لیکن صحت کی وجوہات کی وجہ سے 5 ایم پی فی الحال ایوان کی کارروائی سے غائب ہیں۔ایسے میں ایوان کے ارکان کی کل تعداد گھٹ کر صرف 235 رہ گئی۔لیکن ووٹنگ میں کل 230 ووٹ ہی پڑے جس وجہ سے بل آسانی سے منظور ہو گیا۔
 



Comments


Scroll to Top