Latest News

آئی ایس آئی ایس سکیورٹی فورسز کے مقابلے سوشل میڈ یا کا کرتی ہے زیادہ استعمال : آرمی چیف نروانے

آئی ایس آئی ایس سکیورٹی فورسز کے مقابلے سوشل میڈ یا کا کرتی ہے زیادہ استعمال : آرمی چیف نروانے

نئی دہلی:آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ بالاکوٹ میں کئے گئے ہوائی حملے دکھاتے ہیں کہ اگر آپ ایکسپرٹ ہیں تو ضروری نہیں کہ اضافی کشیدگی  ہمیشہ جنگ میں  تبدیل  ہو جائے۔ ساتھ ہی نروانے نے کہاکہ  امریکہ ، برٹین  کی 21ویں صدی کی فوجوئوں کے مقابلے  میں ISIS تباہی مچانے والی سرگرمیوں  کے لئے  سوشل میڈیا  کا استعمال  کرنے میں کہیں آگے ہے ۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہندوستان  اپنے روایتی بہادری کومضبوط کرنے کے علاوہ اپنی مغربی اور شمالی سرحدوں  کے پاس ایک ایسا طاقتور جواب دینے پر توجہ دے رہا ہے   جس  کا  جنگ سے دوردور تک کوئی لینادینا نہ ہو۔ہندوستان کی شمالی  سرحد  چین کے ساتھ اور مغربی  سرحد  پاکستان کے ساتھ لگتی ہے ۔ آرمی چیف نے اس طرف اشارہ  کیا کہ  چین کا جنوبی ساحل پر غلبے سے ظاہرہوتا ہے کہ ایک بھی گولی چلائے بغیر یا جوابی کارروائی  کے لئے اکسائے  بغیر  چھوٹے چھوٹے قدموں سے بھی  ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top