دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکرالبغدادی کی موت کے بعد بھی اسلامک اسٹیٹ دنیا کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے ۔یہ تیزی سے اپنے پاؤں پسار رہا ہے۔ امریکہ کے مطابق دنیا میں اس وقت آئی ایس آئی ایس کی 20 شاخیں موجود ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس نے گزشتہ سال بھارت میں خودکش حملے کی کوشش بھی کی تھی ۔
امریکہ کے قومی انسدادا دہشت گردی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رشیل ٹریورز نے یو ایس ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ آئی ایس کی تمام شاخوں اور نیٹ ورک میں سے آئی ایس آئی ایس کی ایک ایسی شاخ ہے ،جو سب سے زیادہ تشویش کا موضوع ہے۔اس میں 4000 جنگجو ہیں۔انہوں نے افغانستان کے باہر حملے کرنے کی کوشش کی۔گزشتہ سال انہوں نے ہندوستان میں ایک خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام رہی۔
امریکی سینیٹر ہے میگی حسن کے سوال کے جواب میں ٹریورز نے یہ معلومات دی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس- کے نے چند سال پہلے نیویارک پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ایف بی آئی نے اسے روک دیا۔اس کے بعد 2017 میں سٹاک ہلم میں ایک حملہ کیا گیا جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔اسی درمیان حسن نے کہا، کہ میں نے واضح طور پر سنا کہ آئی ایس آئی ایس - کے افغانستان میں نہ صرف امریکی افواج کے لئے خطرہ بن چکا ہے بلکہ یہ امریکہ کی سرزمین پر بھی حملے کر سکتا ہے۔