National News

امریکہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں ہندوستان کے کسی بھی قدم کا خیر مقدم: ایرانی سفیر

امریکہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں ہندوستان کے کسی بھی قدم کا خیر مقدم: ایرانی سفیر

نئی دہلی :ہندوستان میں ایران کے سفیر علی چیگینی نے بدھ کو کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کے کشیدگی کو کم کرنے کی سمت میں ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعہ کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کے  اعلیٰ کمانڈرقاسم سلیمانی  کے مارے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی  عروج پر ہے۔ ایران کی طرف سے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کئے جانے کے چند گھنٹے بعد چیگینی نے یہ بیان دیا ہے۔

PunjabKesari
ایران کے سفارت خانے میں سلیمانی  کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے  منعقد اجتماع کے بعد چیگینی نامہ نگاروں کو بتایا، '' دنیا میں امن برقرار رکھنے میں عام طور پر ہندوستان بہت اچھا کردار ادا کرتا ہے۔ ساتھ ہی  ہندوستان اسی علاقے میں ہے۔ہم تمام ممالک، خاص طور سے اپنے دوست ہندوستان کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کریں گے جو کشیدگی کو بڑھنے نہ دے''۔ 

PunjabKesari
 انہوں نے کہا، '' ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں، ہم علاقے میں تمام لوگوں کے لئے امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ہم ہندوستان  کے کسی بھی قدم اور منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں جو دنیا میں امن اور خوشحالی لانے میں مددگار ثابت ہو۔
 



Comments


Scroll to Top