National News

نیتن یاہو کے نقشِ قدم پر چلے تو راکھ ہو جاؤ گے ، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا رد عمل

نیتن یاہو کے نقشِ قدم پر چلے تو راکھ ہو جاؤ گے ، ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا رد عمل

انٹرنیشنل ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سخت بیان کے چند گھنٹوں بعد ایران کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 
ایران کی وارننگ- امریکہ پورے خطے کو آگ میں جھونک رہا ہے
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لاپرواہ اقدامات پورے خطے کو بڑے تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کی پالیسیاں ہر خاندان کے لیے جیتا جاگتا جہنم بن سکتی ہیں۔
نیتن یاہو کے راستے پر چلے تو جل کر راکھ ہو جائے گاامریکہ
قالیباف نے الزام لگایا کہ امریکہ بنجامن نیتن یاہو کے دباؤ میں کام کر رہا ہے جس سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے صاف کہا کہ اگر امریکہ نیتن یاہو کے نقش قدم پر چلا تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ہرمز کو لے کر ٹرمپ کی سخت وارننگ
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چھ اپریل تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بجلی گھر اور پل ڈے (دن )- حملے کا اعلان
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ منگل بجلی گھر اور پل کا دن ہوگا۔ سب کچھ ایک ساتھ ہوگا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ہرمز کھولو ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور پیغام میں وقت بھی بتایا کہ منگل رات آٹھ بجے۔
ایرانی سفارت خانے کا طنز- امریکہ پتھر کے زمانے میں پہنچ گیا
ٹرمپ کے بیان پر تھائی لینڈ میں ایرانی سفارت خانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ امریکہ امید سے پہلے ہی پتھر کے زمانے میں پہنچ گیا ہے۔
سب کچھ تباہ کرنے اور تیل پر قبضے کی بات
اس دوران ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو وہ سب کچھ تباہ کرنے اور تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بات چیت میں شامل ایرانی نمائندوں کو محدود چھوٹ دی گئی ہے لیکن اگر سمجھوتہ نہ ہوا تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top