Latest News

راجناتھ سنگھ کی وارننگ کے بعد خواجہ آصف کی دھمکی- ہم گھروں میں گھسیں گے اور کولکتہ پر کریں گے حملہ

راجناتھ سنگھ کی وارننگ کے بعد خواجہ آصف کی دھمکی- ہم گھروں میں گھسیں گے اور کولکتہ پر کریں گے حملہ

انٹر نیشنل ڈیسک:  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرہندوستان کوئی غلط قدم اٹھاتا ہے تو پاکستان سخت جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشتعال کی صورت میں پاکستان کولکتہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے دی یہ وارننگ
خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان ' فالس فلیگ ' ( جھوٹا جھنڈا ) آپریشن کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان  اس بار کوئی ' فالس فلیگ ' آپریشن کرتا ہے تو انشاء اللہ ہم جواب کولکتہ تک لے جائیں گے۔ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
آصف کا دعویٰ
آصف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ان کے اپنے لوگوں کے ذریعے یا حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کے ذریعے ایک جھوٹی مہم چلائی گئی ہے جس میں کچھ لاشوں کو کہیں رکھ کر یہ کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تھے اور انہوں نے یہ سب کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس دعوے کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ممکنہ ' فالس فلیگ'  ( جھوٹے جھنڈے ) کی سازش کے اشارے ملے ہیں جس میں ان کے اپنے لوگ یا ان کی حراست میں لیے گئے پاکستانی شامل ہو سکتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاشوں کو وہاں رکھا جا سکتا ہے اور دہشت گردی کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کی کسی بھی کارروائی کا پاکستان کی طرف سے تیز متوازن اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔  ہندوستان  کو پچھلے سال سے بھی زیادہ ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بار تصادم 200 یا  250 کلومیٹر تک محدود نہیں رہے گا۔ ہم ان کے علاقے میں داخل ہوں گے اور ان کے گھروں میں جا کر ان پر حملہ کریں گے۔
راجناتھ سنگھ کے بیان کے بعد آصف کا ردعمل
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع آصف کا یہ بیان  ہندوستان  کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سخت بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ سنگھ نے کہا تھا کہ کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا  ہندوستان سخت اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ کیرالہ میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپریل2025 میں ہونے والے پہلگام حملے کا ذکر کیا جس میں26  افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 22  اپریل کو ہونے والے اس حملے کے بعدہندوستان  اور پاکستان کے درمیان چار دن تک کشیدگی اور جھڑپیں جاری رہیں۔ سنگھ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اگر پاکستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہماری فوج ایسا جواب دے گی جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top