Latest News

مشرق وسطی میں امریکی جنگی جہازوں کی تعیناتی پر ایران برہم، آئی آر جی سی نے وارننگ - انگلی ٹریگر پر ہے، حملے کو''آل آؤٹ وار'' سمجھا جائے گا

مشرق وسطی میں امریکی جنگی جہازوں کی تعیناتی پر ایران برہم، آئی آر جی سی نے وارننگ - انگلی ٹریگر پر ہے، حملے کو''آل آؤٹ وار'' سمجھا جائے گا

انٹرنیشنل ڈیسک: مشرق وسطی میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے خطے میں امریکی جنگی جہازوں اور فوجی طاقت کی تعیناتی کے بیان کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایران نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا تو اسے وہ آل آؤٹ وار یعنی مکمل جنگ تصور کرے گا۔ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کا جواب نہایت سخت اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔
اسی دوران ایران کی اسلامی ریوولیوشنری( انقلابی ) گارڈ کور(IRGC)  کے ایک سینئر کمانڈر نے بھی جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی  'انگلی ٹریگر پر ہے'  اور وہ ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی کارروائی کو ہلکے میں لینے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مشرق وسطی میں فوجی موجودگی بڑھانے کا مقصد دباؤ بنانا ہے، لیکن اس سے خطے میں عدم استحکام اور جنگ کے خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
اس سے پہلے ہی غزہ، بحیرہ احمر اور خلیجی خطے میں کشیدگی کی صورتحال موجود ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی زبانی کشمکش نے عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اگر حالات قابو سے باہر ہو گئے تو اس کے اثرات صرف مشرق وسطی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سیاست اور تیل کی منڈیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top