Latest News

امریکہ کررہا ہے بے وقوفیانہ حرکت ،  اسے حملے کا انجام بھگتنا پڑے گا :  جاوید ظریف

امریکہ کررہا ہے بے وقوفیانہ حرکت ،  اسے حملے کا انجام بھگتنا پڑے گا :  جاوید ظریف

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے جمعہ کے روز امریکہ کو عراق میں راکٹ حملہ کرکے ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس کا انجام بھگتنا ہوگا۔

PunjabKesari
ظریف نے ٹویٹ کرکے کہا کہ امریکہ کی طرف آئی ایس آئی ایس ، النصرا اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے سب سے مثر لڑائی لڑنے والے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانا اور انہیں قتل کرنا انتہائی خطرناک اور بے وقوفیانہ حرکت ہے۔ امریکہ کے اس قدم کے انجام کی ذمہ داری اس کی خود کی ہو گی۔

https://twitter.com/JZarif/status/1212946202280579073
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اعلی سیکورٹی ایجنسی نے جمعہ کو جنرل سلیمانی کی موت کے بعد ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔
سیکرٹریٹ کے ترجمان یوان خوصراوی نے کہا چند گھنٹے بعد سپریم قومی سلامتی کمیٹی بغداد میں جنرل سلیمانی کی گاڑی میں ہوئے حملے اور ان کی موت کے واقعہ کے پیش نظر ایک جائزہ میٹنگ کرے گا۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کو راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور ایران حمایت یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے حملے کے کچھ وقت بعد اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔



Comments


Scroll to Top